لندن(سپورٹس نیوز)انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی روبنسن نے ٹیسٹ ٹیم میں ممکنہ واپسی کے لئے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم اور منیجنگ ڈائریکٹر راب کی سے رابطے تیز کر دئیے ہیں جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 32 سالہ اولی روبنسن نے جون 2021سے فروری 2024 کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز میں شرکت کرتے ہوئے 76 وکٹیں حاصل کیں، تاہم فٹنس مسائل، خصوصاً کمر کی تکلیف، ان کے کیریئر میں بڑی رکاوٹ بنی۔آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف سیریز کے دوران انجری کے باعث ان کی کارکردگی متاثر رہی جبکہ بعد ازاں ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔اکتوبر 2024میں مرکزی معاہدہ ختم ہونے کے بعد اولی روبنسن قومی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے




