گلین میکسویل ون ڈے سے ریٹائر’ وکٹوریہ کی طرف سے کھیلیں گے

میلبورن(سپورٹس نیوز)آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور سٹیٹ کنٹریکٹ نہ ہونے کے باوجود وکٹوریہ کی جانب سے 50 اوورز کی کرکٹ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق گلین میکسویل کی طرح میتھیو شارٹ بھی کرکٹ آسٹریلیا کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ریاست کوئینز لینڈ میں رہائش کے باوجود وکٹوریہ کے لیے اپنی دستیابی برقرار رکھیں گے۔گلین میکسویل جو رواں سال اکتوبر میں 38 برس کے ہو جائیں گے، 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں، تاہم وہ اپنی فٹنس اور فارم کو برقرار رکھنے کے لئے وکٹوریہ کی جانب سے ون ڈے کپ کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔ گزشتہ سال بھی انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد وکٹوریہ کیلئے 2 میچ کھیلے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں