فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر3شہریوں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق سول لائن کے رہائشی غفران نے پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم رحمان نے کاروبار کیلئے2کروڑ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، ریلبازار کے تاجر شعیب کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم احمد رضا نے ساڑھے62لاکھ روپے اور گلبرگ کے رہائشی عابد پرویز نے بتایا کہ ملزم وقاص نے اس سے کاروبار کی غرض سے ساڑھے 27لاکھ روپے کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




