کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیرس میں ہونے والے اپنی شادی کے اسپیشل فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر شیئر کر کے خود مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی تھی۔ان تصاویر میں وہ مغربی طرز کے گلابی گاون میں ملبوس نظر آئیں جبکہ اداکارہ کے شوہر سرمئی رنگ کا سوٹ پہنے نظر آئے، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ کہانی اللہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللہ کی برکت سے ہوئی ہے۔اب حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان نے نکاح کے لیے سنہرے رنگ کی کڑھائی والے سفید رنگ کے روایتی لباس کا انتخاب کیا جب کہ ان کے شوہر سفید رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ سنہرے رنگ کی کڑھائی والا کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی نکاح کی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔نمرہ خان نے اپنے دولہا کا چہرہ دکھانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر کیک کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کیک پر انتہائی خوبصورت انداز میں ایک جہاز بنایا گیا ہے۔




