مجھے بیٹے نے تیسری بار شادی کا مشورہ دیا’ عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے تیسری بار شادی کرنے کے لیے میرے بیٹے نے کہا جب کہ میری والدہ اس کے بالکل خلاف تھیں۔عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل کفیل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس ڈرامے کے کردار سبک میں مجھے اپنے بیٹے کی جھلک نظر آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اس ڈرامے کے کردار سبک کے بارے میں یہ کہوں گی کہ میں نے یہ تجربہ اپنی زندگی میں خود کیا ہے کیونکہ جب میری دوسری شادی ناکام ہو چکی تھی اور اس وقت تک میں نے ثمر علی خان سے تیسری شادی نہیں کی تھی تو میرا بیٹا میرے پاس آیا اور مجھ سے کہا کہ مجھے ثمر علی خان سے شادی کر لینی چاہیے۔اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ تیسری شادی کے بالکل خلاف تھیں، وہ اسے معاشرے کی نظر میں ایک ناقابلِ قبول عمل کی حیثیت سے دیکھ رہی تھیں لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ امی اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے، آپ کئی سال سے اکیلی رہ رہی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ آپ ثمر علی خان کے ساتھ کو قبول کر لیں کیونکہ وہ آدمی آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کا خیال رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں