میری شناخت پی ٹی وی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے’ انعام خان

لاہور( شوبز نیوز) سینئر اداکار انعام خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن کے ساتھ گزشتہ پانچ دہائیوں کا ساتھ ہے اور یہ بڑا غیر معمولی ساتھ ہے ، میری شناخت بنیادی طور پر پی ٹی وی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کے پنجابی ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو آج بھی میری پہچان ہیں ، میں خود کو آج بھی پی ٹی وی کا حصہ محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سے جو ڈرامے پیش کئے گئے وہ پانچ دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں