شاہین آفریدی کی بولنگ رفتار کم ہو گئی’ رمیز راجہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے پریمیئم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کم ہوتی بولنگ اسپیڈ موضوع بحث بن گئی۔رمیز راجا کے بعد سابق کرکٹر بازید خان نے بھی شاہین کی گرتی ہوئی بولنگ رفتار کو ورک لوڈ اور بے تحاشہ ٹی ٹوئنی کرکٹ کی وجہ قرار دے دیا۔بازید خان نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی بولنگ رفتار 10 سے 15 کلومیٹر تک کم ہو گئی۔انہوں نے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر اور بریٹ لی نے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے لیکن ان کی رفتار میں کمی نہیں ہوتی تھی جب کہ شاہین آفریدی کی رفتار کم ہوئی ہے جو کہ ٹی ٹوئنٹی کے فورا بعد ٹیسٹ کھیلنے کا نتیجہ ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے جسم کو لمبی کرکٹ کے لیے تیار نہیں کیا سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں