ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ آزادی کپ 18 اگست سے شروع ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں