کفایت شعاری مہم میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت ایندھن کی بچت کے لیے نافذ پابندیوں میں توسیع کردی۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے کفایت شعاری مہم میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن کے تحفظ،کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13جون تک توسیع کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی برقرار رہیگی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رکھی جائیں گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر توسیع کی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں