فیصل آباد ڈاکوؤں اور چوروں کی آ ماجگاہ بن گیا،آج پھر61وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 61وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور3نوجوانو ں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ بلاک نمبر29کے معظم کی ہمشیرہ (و) کو نامعلوم ، نشاط آباد کے8ج ب کے نعیم مسیح کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ کے امین کی بیٹی (الف) جھنگ بازار خریداری کیلئے آنے والی سلمان کی اہلیہ اور بھابھی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ نیو گارڈن ٹائون بلاک اے کے اکرم کا بیٹا آفتاب، غلام محمد آباد کے علاقہ گرین ویو کالونی کے حسن کا بھائی اور تھانہ صدر کے علاقہ 227ر۔ب کے اسد کا بھائی علی عباس گھر سے کام کاج کیلئے گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کمرشل مارکیٹ سے محمد نفیس کی دکان سے بھاری مالیت کے سوٹ چوری، سمبل چوک میں رانا بشیر کی فیکٹری سے 33عدد چلر ودیگر سامان چوری، نور پور کے عظمت کے گھر سے قیمتی سامان چوری، اشرف آباد کے حامد سعید سے نقدی وفون، فاروق آباد کے عبدالرزاق کی اہلیہ سے 60ہزار طلائی کانٹے چھین لیے، کینال روڈ پر اسد الرحمن سے جھپٹا مار کر فون، مانانوالہ میں اعجاز کا رکشہ چھین لیا، علی ٹائون کے صفدر حسین سے نقدی وفون، واپڈا ٹائون میں عبداللہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 196ر۔ب کے عابد حسین سے 41ہزار وفون،106ج ب میں منیر کی دکان سے سامان چور لے اڑے، سمندری روڈ پر فیصل سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، ڈوگرانوالہ روڈ پر عتیق سے نقدی وفون، سمن آباد کالج روڈ پر عرفان احمد سے اڑھائی لاکھ چھین لیے، ناظم آباد کے قریب نعیم قیصر سے 69ہزار وفون، سرسید ٹائون کے جہانزیب سے 6ہزار وبیگ چھین لیا، سر سید ٹائون کے قریب عبدالرحمن سے 60ہزار، رحمانیہ روڈ پر شہباز سے 2لاکھ وفون چھین لیے، 74ج ب کے عبدالشکور کی حویلی سے نقدی وسامان چوری، 64ج ب کے فیاض احمد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چور لے اڑے، جھنگ روڈ ےٰسین چوک کے قریب عبدالرشید سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب حسنین ساجد سے 70ہزار وفون، ستارہ ڈائمنڈ کالونی کے عمران سے 20ہزار وفون، نور پورہ کے ابو بکر سے 10ہزار وفون چھین لیا، ستیانہ روڈ پر کاظم علی سے 50ہزار طلائی انگوٹھی چھین لی، 214ر۔ب کے عرفان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، 84گ ب کے ساجد سے 33ہزار وفون، 257ر۔ب کے احتشام سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 260ر۔ب کے اشرف کے گھر سے دو بکرے چوری، 353گ ب کے احمد کے ڈیرہ سے انورٹر چوری، 107گ ب کے حمزہ کی حویلی سے بکرے چوری، 66گ ب کے شفیق سے 43ہزار وفون، 59گ ب کے عرفان کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 273گ ب کے قاری اعظم کے گھر سے سامان چوری، 278گ ب کے غلام حیدر کی حویلی سے مویشی چوری، 377گ ب کے عرفان سے سوا لاکھ، 266ر۔ب کے وسیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، 72ر۔ب کے شہباز کے ڈیرہ سے 5بکرے چوری، 400گ ب کے عبداللہ کے گھر سے 4بکرے چوری، 405گ ب کے کاشف سے اڑھائی لاکھ، 216گ ب کے شفاعت علی سے 75ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے حامد زیدی، مکہ کمرشل سے نفیس، علی ٹائون کے محمد بلال، مرچاں والا چوک سے ناصر، فتح پور کے طیب، روشن والا بائی پاس کے شرافت علی، 235ر۔ب کے حسنین اشرف، علوی پارک جڑانوالہ سے طاہر اقبال، جناح پارک سے ملک شہزاد، 229ر۔ب کے ظہور، 105ر۔ب کے وارث علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں