فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وقت کی پابندی لازم و ملزوم ہے کسی بھی آرگنائزیشن کی ترقی و ترویج کیلئے ڈسپلن کو کلیدی حیثیت حاصل ہوتی ہے جہاں نظم و ضبط نہیں ہوگا وہ ادارہ کسی بھی صورت ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا’ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ کالج اٹھارہ ہزاری جھنگ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے برانچ افسران کے ساتھ ہونے والی اپنی پہلی میٹنگ کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ پیپرز لیکیج کے حوالہ سے انکوائری کا عمل برق رفتاری سے جاری ہے’ میں واشگاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ بورڈ کی بدنامی کا باعث بننے والا جو بھی ہوا اسے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کا کہ 20 مئی 2026 سے امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ 2026 کا انعقاد ہونے جا رہا ہے یہ عام امتحان نہیں اسی امتحان پر بچوں کے مستقبل کے فیصلے ہوا کرتے ہیں اس لئے تمام متعلقہ برانچز و ملازمین اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر فرائض سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے کام کے سلسلہ میں دور دراز سے آنے والے سائلین کے ساتھ انتہائی خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے بداخلاقی و کام میں بلاوجہ رکاوٹ ڈالنے والے ملازمین کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میٹنگ میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نوید حسین قریشی ڈپٹی کنٹرولر انٹر برانچ چوہدری محمد یوسف ویلفیئر آفیسر سردار ڈاکٹر عبدالرحیم بابر ڈوگر اسٹنٹ کنٹرولر میٹرک فلک شیر بھٹی، سٹم اینالسٹ محمد طارق اسٹنٹ سیکرٹری رجسٹریشن لال اختر اوسی پی ضیا الاسلام اسٹنٹ سیکرٹری سٹور ملک محمد ارشد اسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ ملک محمد سلیم پی ایس ٹو چیئرپرسن رانا جمشید علی پی اے محمد عارف اسٹنٹ کنٹرولر ریکارڈ قیصر ریاض، سپرنٹنڈنٹ اسٹیٹ برانچ رانا خالد بشیر سپرنٹنڈنٹ آڈٹ برانچ حاجی ریاض ڈوگر لائبریرین رانا ذوالفقار منہاس اور پی آراو ساجد نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔ اس موقع پر تمام برانچ افسران نے ڈاکٹرسلیم تقی شاہ کو سیکرٹری بورڈ کا اضافی چارج ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔




