فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری جھگڑوں پر چالاک ملزمان کا چھ شہریوں کے ساتھ سوا دو کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے رقوم کے بدلے چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی ڈی بلاک کے رہائشی عدنان محی الدین نے بتایا کہ اس نے پراپرٹی ڈیلر شہباز انور سے 86لاکھ میں پلاٹ کا سودا کر کے رقم ادا کر دی تو ملزم نے پلاٹ کے دستاویزات جعلی نکلے، رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گیا، گلفشاں کالونی کے رانا آصف کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم اشعر اعجاز نے 25لاکھ 75ہزار کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ سرکلر روڈ کے تاجر غضنفر علی سے ملزم دلدار حسین سے 20لاکھ’ غلام محمد آباد کے علی حیدر سے ملزم سجاد حسین نے ساڑھے اٹھارہ لاکھ’ صدر بازار کے شہزاد رئوف سے ملزم لیاقت علی نے ساڑھے گیارہ لاکھ’ جڑانوالہ روڈ کے ندیم احمد سے ملزم سلیم نے کاروبار کیلئے ساڑھے 25لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ 193 رب کے اسامہ بن طارق نے کھرڑیانوالہ پولیس کو بتایا کہ ملزم فاروق نے 25لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا، بعدازاں ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔




