تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

لاہور (بیوروچیف) صوبہ بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے قائم کیے جانیوالے نواز شریف سکول آف ایمیننس کے طلبہ سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائیگی، جبکہ تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی۔حکام کیمطابق نرسری سے دوسری جماعت تک فی طالبعلم 3500 روپے، تیسری سے پانچویں جماعت تک 4000 روپے، چھٹی سے آٹھویں جماعت تک 4500 روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے آرٹس گروپ کے طلبہ کیلئے 5000 روپے جبکہ سائنس گروپ کے طلبہ کیلئے 5500 روپے فی طالبعلم معاوضہ ادا کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 130 نواز شریف اسکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے، جن میں سے 22 اسکول صرف لاہور میں بنائے جائیں گے۔داخلوں کیلئے پہلے طلبہ کی رجسٹریشن لازمی ہوگی، جس کے بعد ٹیسٹ پاس کرنیوالے طلبہ کو داخلہ دیا جائیگا۔ یہ ٹیسٹ پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں