پنشنرز کیلئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف ہوگا

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی حکومت نے ملک بھر کے 17لاکھ پنشنرز کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارتی کے تیار کردہ نظام کی مدد سے اب پنشنرز کی بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت سے زندہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی جس کے لیے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو نادرا سسٹم سے منسلک ہونے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق پنشنرز کی تصدیق کے لیے فنگر پرنٹ اور چہرہ شناسی استعمال ہوگی، پروف آف لائف کے لیے پنشنرز کو ایپ کی سہولت دینے کا پلان ہے، پنشنرز کے لیے ایپ بیسڈ پروف آف لائف نظام لانے پر کام جاری ہے۔شفافیت کے لیے نادرا کی ای سہولت ایپ سے پنشن تصدیق ممکن ہوگی۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نادرا سے انٹیگریشن کی ہدایت کردی ہے، پنشن کی ادائیگی سے پہلے نادرا ریکارڈ سے اہلیت چیک ہوگی، بینک پنشن ادائیگی جاری رکھیں گے، صرف تصدیق کا نظام ڈیجیٹل ہوگا، وزیراعظم آفس کی ہدایات پر پنشنرز کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں