ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ،23اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد (بیوروچیف)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جہاں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.47فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 14.52فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صرف 9اشیا سستی ہوئیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں کھانے پینے کی اشیا اور سبزیاں نمایاں رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 22فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ گندم کے 20کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 5فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیلے 1.93فیصد جبکہ پیاز تقریباً 3فیصد مہنگی ہوئی، تازہ دودھ، چینی، آلو اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 57فیصد سے زائد مہنگا ہوچکا ہے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 64اور 61فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب چند اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، جہاں چکن 6.34فیصد اور انڈے 3.83فیصد سستے ہوئے، جبکہ گزشتہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں بھی 1.23فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں