اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی’ سعودی عرب کی شدید مذمت

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے ہزاروں اسرائیلیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اور مسجد کے احاطے میں اسرائیلی جھنڈا لہرا کر اشتعال انگیزی کی۔فلسطینی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اس موقع پر قدیم شہر میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت محدود کر دی، ان کی دکانیں بند کروا دیں اور مسجد اقصی کے اطراف سخت ناکہ بندی کر دی۔یروشلم ڈے کے موقع پر ہونیوالے مارچ میں شریک اسرائیلی قوم پرستوں نے نسل پرستانہ نعرے لگائے اور فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا۔ یہ مارچ 1967میں مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے جسے فلسطینی عوام اپنی شناخت اور مقدس مقامات کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں