قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد لہولہان ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب میں سکیورٹی گارڈ ذیشان نے فائرنگ کر کے فیکٹری ملازم امیر صادق کو بری طرح زخمی کر دیا۔ رضاآباد کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نعمان وغیرہ نے فائرنگ کر کے لطیف’ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب میں عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وقار احمد کے بھائی اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 107 رب میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کی خاطر مشتعل ملزمان جاوید وغیرہ نے مخالف عدنان کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں