چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچہ جاں بحق،6زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو روز قبل شدید طوفان اور بارش کے باعث بھینس اور دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق’ میاں بیوی سمیت 6افراد بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ پر بھٹہ سٹاپ سلطان چوک کے قریب دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 13سالہ حیدر علی جاں بحق جبکہ 10سالہ بھائی نعمان بری طرح زخمی ہو گیا۔ شیخوپورہ روڈ پر چھت گرنے سے 35سالہ عظمیٰ زوجہ مقصود اور اسکی 17سالہ بیٹی ثناء بری طرح زخمی ہو گئی۔ جھنگ روڈ سدھار بائی پاس کے قریب چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 45سالہ فاطمہ زوجہ کمال اور کوکیانوالہ روڈ پر واقع چراغ کالونی میں چھت گرنے سے 45سالہ بابر جاوید اور اسکی 44سالہ اہلیہ مجیداں بی بی ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئیں جبکہ تیز آندھی سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں