ٹیکس وصولی کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف)نئے بجٹ میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس شعبوں میں چھوٹ میں کمی کا فیصلہ جبکہ مستقل ٹیکس پالیسیز اور ٹیکس وصولی نظام میں بہتری کے اقدامات شامل ہوں گے،اقدام سے جی ڈی پی کے 0.15 فیصد کے برابر اضافی آمدن متوقع ہے۔ دسمبر 2026ء کے آخر تک ایف بی آر کی اضافی آمدن 7ہزار 22ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومتی آمدن کم ہونے کی صورت میں اضافی ٹیکس اقدامات لییجائیں گے۔ نئیبجٹ میں مستقل ٹیکس پالیسیزاورٹیکس وصولی نظام میں بہتری کیاقدامات شامل ہوں گے۔ اس سے جی ڈی پی کے 0.3فیصد کے برابر اضافی آمدن حاصل ہوگی۔ آئی ایم ایف کی سابقہ سفارشات کی بنیاد پر بھی اقدامات شامل ہوں گے۔حکومتی آمدن کم ہونے کی صورت میں مستقل نوعیت کے نئے ٹیکس اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں