فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) شرافت کی سیاست کے علمبردار شرافت علی خان خٹک ان سیاسی کارکنوں میں شامل ہیں جنہوں نے ہمیشہ امانت’ دیانت’ جرأت مندی کے ساتھ کام کیا اور سیاسی میدان میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا ہمیشہ ہی لوہا منوایا، جس کے ساتھ کھڑے ہوئے اُس کا ہر سطح پر بھرپور ساتھ دیا اور ساتھ نبھایا، مشکل مصیبت میں اپنے ووٹروں’ سپورٹروں اور دوستوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا، اسی بناء پر ہی انہیں بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہے۔ 2001ء کے بلدیاتی الیکشن میں ناظم منتخب ہو کر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنیوالے شرافت علی خان خٹک نے بطور ناظم اپنے علاقہ میں جو ترقیاتی کام کروائے وہ آج بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ موصوف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ شرافت علی خان خٹک نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور ہر فورم پر مظلوم کی آواز بنے، اس بناء پر انہیں غریبوں’ محنت کشوں کی دعائیں اور بھرپور ساتھ حاصل ہے۔ 2001ء کے بعد 2015ء میں سیاسی میدان میں اترے اور منفرد مثال قائم کرتے ہوئے شرافت علی خان خٹک اور ان کے بھائی فریاد علی خان خٹک دونوں چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے۔ دونوں بھائیوں نے اپنی اپنی یونین کونسل میں بھرپور عوامی خدمت کی، فریاد علی خان خٹک بہت ہی پیارے انسان تھے، جو اپنے دوستوں کے لیے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے۔ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ جن کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔ شرافت علی خان خٹک کو موجودہ وقت سینیٹر چوہدری عابد شیر علی اور سینیٹر رانا ثناء اﷲ خاں کی تائید وحمایت حاصل ہے۔ اس بناء پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں وہ اپنی یونین کونسل سے ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے چیئرمین منتخب ہو جائینگے، جس کے بعد ان کے لیے سمن آباد ٹائون ”میئر” منتخب ہونا قدر آسان ہو جائیگا۔ یہ بھی شنید ہے کہ سینیٹر چوہدری عابد شیر علی اور سینیٹر رانا ثناء اﷲ خاں چاہتے ہیں کہ شرافت علی خان خٹک جیسا جرأت مند اور باکردار انسان سیاسی میدان میں آگے آئے اور وہ ٹائون میئر سمن آباد منتخب ہو کر کارکنوں کی آواز بننے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرے۔ اس وقت ٹائون میئر سمن آباد کے لیے شرافت علی خان خٹک کا نام ہی موزوں ترین سمجھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ان کی انتخابی کمپین چل رہی ہے۔ ٹائون سمن آباد سمیت شہر بھر کے تمام علاقوں کے لوگ شرافت علی خان خٹک کی انتخابی مہم چلانے میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔




