مبینہ مقابلہ ‘1ڈاکو ہلاک

جڑانوالہ (نامہ نگار) سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 1ڈاکو ہلاک’ 3ساتھی فرار ہو گئے،ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت عمران ولد رشید احمد ساکن 59گ ب کے نام سے ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ انسپکٹر عدیل شوکت نفری کے ہمراہ سرکاری گاڑی تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 68گ ب کے قریب موجود تھے کہ اسی دوران ڈکیتی کی نیت سے کھڑے 2موٹر سائیکلوں سوار 4کس نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ 3ساتھی فرار ہو گئے زخمی ہونیوالے مبینہ ڈاکو کی شناخت عمران ولد رشید احمد ساکن 59گ ب کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے ڈاکو کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں