ٹھیکری والا پولیس نے 3سال سے مفرور قتل کا ملزم گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹھیکری والا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں تین سال سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 31مئی 2023ء کو ٹھیکری والا کے علاقہ 82 ج ب نورنگ میں مقدمہ بازی کی بناء پر مشتعل ملزمان اسامہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے عبدالمجید کو قتل’ اسکی اہلیہ حنیفاں بی بی اور بیٹے بابر کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا سب انسپکٹر علی عمران اور انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر قائم دین نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین سال سے اشتہاری ملزم اسامہ کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے تین سال روپوش رہنے والے قتل واقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے ایس ایچ او’ تفتیشی آفیسر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں