PRAکا بڑا ایکشن،ٹیکس نادہندہ 20رہائشی کالونیاں سیل

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پنجاب ریونیواتھارٹی (PRA) کا بڑا ایکشن ، فیصل آباد کی ٹیکس نادہندہ 20رہائشی کالونیوں کو سیل کر دیا ،عوام کو ان کالونیوں میں خریدو فروخت نہ کرنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیواتھارٹی نے بار بار نوٹسز کے باوجود ٹیکس جمع نہ کرانے پر کارروائی کرتے ہوئے ہاؤسنگ کالونی مدینہ گرین ویلی چک نمبر 214 رب ، نیوگارڈن بلاک فیزIIچک نمبر 208 رب’ گلشن سلطان باہو چک نمبر 225 رب’ القاسم بلاسم ویو چک نمبر 120 ج ب ‘ پام ولاز چک نمبر 217 رب ‘ عبداﷲ ویلی چک نمبر 219 رب ‘ پام ولیج چک نمبر 68 ج ب ‘ پام سٹی مین ستیانہ روڈ’ ایس ایم ڈی سٹی ملت روڈ’ سن سٹی چک نمبر 416 گ ب تاندلیانوالہ ‘ ریاض گارڈن ایگزیکٹو بلاک چک نمبر 08 ج ب ڈائیوو روڈ ‘ الزحا چک نمبر 208 رب،احمد دین ویلی چک نمبر 225 رب ‘ آئیڈیل ویلی چک نمبر 202 ر ب ‘ پارک ویو ہومز چک نمبر 08 ج ب سرگودھا روڈ’ الجمیل ہائوسنگ کالونی چک نمبر 217 رب ‘ پام ویلی ایگزیکٹو چک نمبر 219 رب’ عدن گارڈن چک نمبر 100 ج ب’ نواب سٹی نزد موٹروے انٹرچینج سرگودھا روڈ’ گلشن حبیب چک نمبر 263 رب ڈجکوٹ کو سیل کرکے پلاٹس کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی اور عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی قانونی پریشانی’ مالی نقصان یا کارروائی سے بچنے کے لیے ان سوسائٹیوں کے ساتھ خرید وفروخت سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں