فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے 3تاجروں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے مال کے بدلے چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ شہباز ٹائون کے رہائشی شعیب نے گلبرگ پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم رضوان جاوید نے 59لاکھ مالیت کا کپڑا لے کر بدلے میں چیک دیئے جو کیش نہ ہو سکے۔ جبکہ پیپلزکالونی نمبر1 کے عامر شریف نے بتایا کہ وہ ملوں اور فیکٹریوں کو کوئلہ فراہم کرنے کا کام کرتا ہوں، کچھ عرصہ قبل ملزمان عامر سلطان اور مومن خان نے 78لاکھ 45ہزار روپے مالیت کا کوئلہ منگوایا، بعدازاں رقم کا مطالبہ کیا تو رقم دینے سے انکار کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ علاوہ ازیں ریلبازار کے تاجر امین کا کہنا ہے کہ اس سے ملزم رفیق نے 15لاکھ مالیت کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔




