زمل ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر بڑا محمد والا کے قریب زمل ٹیکسٹائل میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد نے جلتا ہوا سگریٹ سٹور میں پھینکا تو سٹور میں پڑے ٹائروں اور سامان کو آگ لگ گئی، ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرکافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں