شہری مین ہولز میں سالڈ ویسٹ پھینکنے سے اجتناب کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ شہری کسی مین ہول یا ڈرینج لائن میں سالڈ ویسٹ پھینکنے سے مکمل اجتناب کریں۔ پینے کے پانی کے ضیاع کی روک تھام وقت کا اہم تقاضا ہے، اپنے گھر، محلہ اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے جس پر بھرپور سپرٹ کے ساتھ عمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس میں عوام کی شرکت لازمی ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام بارے آگاہی مہم جاری ہے جس کے تحت واسا فیصل آباد کے شعبہ سٹیزن لائزن کے سٹاف نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول چناب چوک جھنگ روڈ کا وزٹ کرتے ہوئے طالبعلموں میں مسنگ مین ہولز مہم بارے آگاہی لیکچر دیا۔ اس موقع پرسی ایل سی سٹاف نے ہائی سکول میں زیر تعلیم طالب علموں میں مین ہولز میں سالڈ ویسٹ نہ پھینکنے سمیت دیگر امور کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو مین چینلز یا ڈرینج لائنوں میں ہرگز نہ پھینکیں کیونکہ ایسا کرنے سے واسا کا سیوریج سسٹم شدید متاثر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں