رانا محمد سعید کے بیٹے رانا زاہد سعید انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رانا عبدالحمید خاں سینئر نائب صدر پی پی 113 مسلم لیگ (ن) چیئرمین پنجاب قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان ‘ رانا محمد نوید خاں’ رانا عبدالحمید خاں’ (رانا ٹریڈرز والے) کا بھتیجا اور رانا محمد سعید خاں کا بیٹا رانا زاہد سعید رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں’ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اشکبار آنکھوں سے منصور آباد والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ہے ‘ (اناللہ واناالیہ راجعون) ‘ نماز جنازہ میں شہر کی کاروباری شخصیات’ سیاسی رہنمائوں’ عزیز رشتہ داروں’ اہلیان علاقہ اور تمام طبقوں سے وابستہ لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ رابطہ نمبر03010000197′ 03000696609′ 03000137700 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں