کوئٹہ(نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی اور سرحدی علاقوں میں توانائی بحران کم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے پاکستان کی جانب سے ایران سے 204 میگاواٹ بجلی درآمد کرنیکا فیصلہ اہم معاشی اور انتظامی پیش رفت ہے یہ بلوچستان کے علاقوں کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت بھی ثابت ہوگا۔




