عدالتی نظام کو مزید موثر اور شفاف بنایا جائیگا،چیف جسٹس

اسلام آباد (بیوروچیف)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ شفاف مالیاتی نظام، قواعد پر مبنی پروکیورمنٹ اور جدید انتظامی ڈھانچہ کسی بھی مضبوط عدالتی ادارے کی بنیاد ہیں اور ان اصولوں کے بغیر موثر، قابل اعتماد اور عوام دوست انصاف کا نظام قائم نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ میں جاری اصلاحاتی ایجنڈا شفافیت،ڈیجیٹلائزیشن، طریقہ کار کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافے پر مرکوز ہے جس کا مقصد عوامی اعتماد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں منعقدہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے)کے قواعد و ضوابط اور سٹینڈرڈائزیشن اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز (ایس اینڈ کیو ایم ایس)سے متعلق خصوصی تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عدالتی نظام کو مزید موثر، شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں