سرگودھا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ضلع بھر میں 10 عارضی سیل پوائنٹس آج اتوار شام سے فعال کر دئیے جائینگے۔ تمام عارضی سیل پوا ئنٹس”نہ نفع نہ نقصان”بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں اور بیوپاریوں سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی تاکہ عوام اور مویشی فروشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔تحصیل سرگودھا میں 3 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جن میں خوشاب روڈ کنارے لوئر جہلم کینال، ٹااہلی چوک نیو سیٹلائٹ ٹاؤن اور قرطبہ ٹاؤن شامل ہیں۔ تحصیل سلانوالی میں بھڑانہ روڈ بائی پاس چک نمبر 130 شمالی کے قریب، تحصیل ساہیوال میں فاروقہ روڈ پر لائیو سٹاک آفس کے ساتھ، تحصیل کوٹمومن میں سالم روڈ بائی پاس نزد میونسپل کمیٹی آفس، تحصیل بھیرہ میں نیو سبزی منڈی زین پور روڈ، تحصیل بھلوال میں بھیرہ چوک اور سالم انٹرچینج کے قریب جبکہ تحصیل شاہپور میں اولڈ میانوالی روڈ شاہپور صدر پر سیل پوائنٹ قائم کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ، واسا، ستھرا پنجاب، پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سیل پوائنٹس پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی، سایہ، چارہ جات، لائٹنگ، پارکنگ، بیت الخلاء اور صفائی ستھرائی کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ستھرا پنجاب حکام کو ہدایت کی کہ تمام سیل پوائنٹس پر تین شفٹوں میں صفائی کا عمل جاری رکھا جائے۔




