کاروباری تنازعات،چالاک ملزمان نے 6تاجروں کے5کروڑ ہڑپ کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان نے 6تاجروں کے 5کروڑ ہڑپ کر لئے’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ متاثرہ تاجر ارشد علی نے کھرڑیانوالہ پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس نے ڈیجیٹل پارٹس اور مشینری کا کنٹینرز منگوایا اور 97 رب کے قریب کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے کنٹینرز سے سوا تین کروڑ روپے مالیت کے 8 عدد کارٹن نکال کر رفوچکر ہو گئے۔ جڑانوالہ کے علاقہ 61 گ ب کے رہائشی فرخ علی نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم نعیم نے 92لاکھ کی رقم کاروبار کیلئے لیکر ہڑپ کر لی۔ مدینہ ٹائون کے نفیس نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم دانش نے 62لاکھ 85ہزار کے مردانہ سوٹ لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ پیپلزکالونی کے زاہد جبار نے ملزم دائود نے 22لاکھ’ مقامی تاجر فیصل سے ملزم اسد اﷲ نے لاکھوں کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ جڑانوالہ روڈ کے شعیب نے بتایا کہ اس سے ملزم احمد نے 25لاکھ میں گاڑی خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں