سمن آباد میں رکشہ سوار نوجوان قتل،لڑکی سمیت4افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل جبکہ لڑکی ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے خاتون سمیت 4نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 437 گ ب سمندری کے رہائشی محمد رمضان نے بتایا کہ اس کا بھتیجا 25سالہ محمد عثمان کام کے سلسلہ میں فیصل آباد آیا اور موٹرسائیکل رکشہ پر سوار ہو کر سمن آباد جا رہا تھا رکشہ میں لڑکی بھی سوار تھی کہ جب وہ نثار کالونی گلی نمبر ایک کیقریب پہنچے تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے محمد عثمان بری طرح زخمی ہو گیا تو ملزمان لڑکی کو لیکر موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے خاتون سمیت 4نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں