پاک چین برادرانہ تعلقات کا اعادہ

اسلام آباد (بیورو چیف)پارلیمنٹ کے ایوان بالا(سینیٹ)میں پاک چین دوستی اور برادرانہ تعلقات کے اعادہ کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے پیش کی اور کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے، چین بھی پاکستان کی خودمختاری کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں