آڑھتی پریشان نہ ہوں،سرکاری غلہ منڈی ڈجکوٹ روڈ پر ہی رہے گی،ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکیپٹن(ر) ندیم ناصر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی ۔اس موقع پر رانا طیب خاں نے ڈی سی فیصل آباد کو سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں سے ہونے والی ملاقات بارے آگاہ کیا ۔جس پر ڈی سی فیصل آباد نے کہا کہ بالکل ان کی سینیٹر رانا ثنا ء اللہ خاں سے گفتگو ہوئی ہے ۔فیصل آباد کی سرکاری غلہ منڈی شہر سے باہرنہیں جائے گی انہوں نے کہا کہ کمشنر صاحبہ سے تاجروں کی میٹنگ میں اس پر بات ضرور ہوئی ہے لیکن ایسا کرنا ممکن نہیں ۔غلہ منڈی اپنی جگہ پر قائم رہے گی غلہ منڈی کو شہر کی ٹریفک کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔تاجر پر سکون ہو کر اپنا کاروبارکریں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے منڈی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور مزید بجٹ بھی موجود ہے ۔انتظامیہ کی کسی پلاننگ میں غلہ منڈی کے شہر سے باہر جانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔چیئر مین رانا طیب خاں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کئی روز سے شہر میں پھیلائی جانے والی افواہوں کا کھل کر جواب دیا ہے۔رانا طیب خاں نے کہا کہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی اپنے ممبران کے مفاد کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں