DDHOکا مکوآنہ میں چھاپہ،2عطائی لیڈی ڈاکٹرز گرفتار،کلینک سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مکوآنہ میں چھاپے مار کر دو عطائی لیڈی ڈاکٹرز کو گرفتار کر کے کلینک سیل کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صومیہ جمیل نے مخبر کی اطلاع پر اپنے عملہ کے ہمراہ 229 رب مکوآنہ میں چھاپہ مار کر الجنت میڈیکل اینڈ میٹرنٹی سنٹر میں عطائی لیڈی ڈاکٹر عارفہ یٰسین اور روبینہ میٹرنٹی ہوم سے عطائی لیڈی ڈاکٹر روبینہ شاہین کو قابو کیا۔ جن کے پاس ڈاکٹر کی ڈگری یا ڈپلومہ نہ تھا اور وہ ایلوپیتھک کی غیر قانونی پریکٹس کرتے ہوئے انسانی صحت سے کھیل رہی تھیں۔ جس پر دونوں عطائی لیڈی ڈاکٹرز کو حراست میں لیکر ان کے کلینکس سیل کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔ کھرڑیانوالہ پولیس نے مقدمات درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں