فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ 3کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری عدیل نے سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم فیصل نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 2 کروڑ 6لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ 61 ج ب کے بابر حسین نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عرفان کیساتھ چاول کا کاروبار کرنے کیلئے 35لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ ستیانہ روڈ کے اشفاق علی کا کہنا ہے کہ ملزم سفیان شاہد نے کاروبار کیلئے 25لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ علاوہ ازیں پیپلزکالونی نمبر2 کے شہزاد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم ساجد نے پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دیکر 12لاکھ 80ہزار کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں پلاٹ دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔




