اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سید شہزاد ندیم بخاری کی نگرانی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد زون نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی انسانی دانت، مصنوعی جبڑے اور غیر قانونی ادویات بنانیوالی فیکٹریاں سیل کر دیں۔اسلام آباد کے سیکٹر Hـ13 میں قائم جعلی ڈینٹل فیکٹری اور راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں جانوروں کی جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے مار کر دونوں مقامات کو سیل کر دیا گیا۔




