تیز رفتار بس نے سڑک کنارے کھڑے نوجوان کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ نشاط آباد پل کے قریب تیز رفتار بس نے سڑک کنارے کھڑے نوجوان کو کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میںلینے کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے رہائشی اکرم نے بتایا کہ اس کا بھائی 20 سالہ سبحان علی نشاط آباد پل کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار بس نے پل سے اترتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کنارے نوجوان کو روند ڈالا۔ بس تلے آ کر اس کی ٹانگیں ٹوٹ گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں