کلبہار کالونی میں روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش،اہل علاقہ پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو کی نااہلی’ گلبہار کالونی میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول’ اہل علاقہ کا شدید گرمی میں بُرا حال’ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ کے پوش علاقہ گلبہار کالونی میں فیسکو کی جانب سے روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کے باعث اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ قیامت خیز گرمی میں بچوں’ بوڑھوں اور خواتین کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ اہل علاقہ کی شکایات کے باوجود فیسکو حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ اتنی مہنگی بجلی ہونے کے باوجود گلبہار کالونی میں بجلی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیکر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کروائیں اور فیسکو کے غیر ذمہ دار افسران کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں