بھنڈی ہاضمہ اور شوگر کنٹرول کے لیے مفید

کراچی ( بیو رو چیف )ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا استعمال ہاضمہ کی بہتری اور شوگر کنٹرول کے لیے مفید ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھنڈی، فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور سبزی ہے جو ہاضمہ بہتر بنانے اور شوگر کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔بھنڈی کا باقاعدہ استعمال دل کی صحت و جسمانی توانائی کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔بھنڈی میں گلائسیمک انڈیکس کی سطح کم پائی جاتی ہے، جس کے سبب خون میں گلوکوز کی سطح کو برقرار رہنے میں مدد ملتی ہے، بھنڈی میں ایک میریسیٹن نامی جز بھی پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جسم میں موجود پٹھے آسانی سے شوگر کو جذب کرلیتے ہیں، اس طرح سے خون میں موجود شوگر لیول کو متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے۔موٹاپے سے بچا کیلیے بھنڈی کا غذا میں استعمال مفید ثابت ہوتا ہے، غذائیت سے بھرپور بھنڈی مطلوبہ وٹامنز اور منرلز فراہم کرکے کمزوری اور ڈائٹنگ کے اثرات چہرے پر آنے سے روکتی ہے، بھنڈی کے استعمال سے بار بار بھوک محسوس نہیں ہوتی۔خون میں کولیسٹرول لیول بڑھ جانے سے دل کے عارضے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں، فائبر سے بھرپر بھنڈی خون میں شوگر سمیت کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق حاملہ خواتین کو بھنڈی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے، اس کے استعمال سے وٹامن بی9 کی مطلوبہ مقدار حاصل ہوتی ہے اور جسے عام زبان میں فولیٹ بھی کہا جاتا ہے، فولیٹ نوازئیدہ بچے میں دماغ بنانے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں