مبینہ پولیس مقابلے،3ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 3ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہو گئے حملہ آور ساتھی رات کی تاریکی کا دائرہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس مقدمہ نمبر 588/26بجرم 392میں زیر حراست ملزمان جنید ولد یتیم علی اور مظہر علی ولد اعظم ساکنان 216 ر-ب کو بسلسلہ ریکوری سرکاری گاڑی میں چک نمبر 237گ ب سے موٹر سائیکل برآمد کروا کر واپس آ رہی تھی کہ چک نمبر 239 گ ب کے قریب 6 کس مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ڈاکو کو چھڑوا لیا اور برآمد شدہ موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہو گئے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر علی نے پولیس نفری کے ہمراہ تعاقب کیا مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جنکی شناخت جنید علی اور مظہر علی کے نام سے ہوئی جنکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔ علاوہ ازیں چوکی انچارج مکوانہ اے ایس آئی شیر نواب ہمراہ ملازمین سرکاری گاڑی میں مقدمہ نمبر 820/26 بجرم 392 میں زیر حراست جسمانی ریمانڈ پر ملزم علی رضا ولد اشرف ساکن 211ر-ب حال مقیم 211ر-ب کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہا تھا کہ چک نمبر 211ر-ب کے قریب 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4کس نامعلوم افراد نے حملہ آور ہو کر سرکاری گاڑی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کرکے پولیس کی حراست سے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم علی رضا کو چھڑوا لیا اور چک نمبر 211ر-ب کی جانب فرار ہو گئے۔ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف کچھی بھی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے پولیس کے تعاقب پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ملزم علی رضا کو پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ڈکیت کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے ڈکیت کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں