ساہیوال(بیورو چیف)ساہیوال میں ڈکیتی اور چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے اور ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھا م کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈکیتی کی واردات چک 95 چھ آر میں علی شیر سے اسکی گاڑی چک 135 نو ایل میں محمد اقبال سے سیڈ مٹر تھیلے لاکھوں روپے مالیت خرد برد کر لیے۔ حسینی چوک میں خاتون عزیز فاطمہ کی دولاکھ روپے کی کمیٹی ہڑپ کر لی۔ بلاک نمبر 4 میں محمد ندیم جیولر سے زیورات مالیت لاکھوں روپے لے کر خرد برد کر لیے۔چک 187 نو ایل جی ٹی روڈ اینگروسیڈ ز فیکٹری میں امپورٹڈ 229 تھیلے مٹر 11679 کلو مالیت لاکھوں وروپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈا کو گن پوائنٹ پر چک 2 دس ایل میں محکمہ تعلیم کے ملازم مصطفے کے گھر داخل ہو کر اسکی بیوی کے کان ٹوپس نوچ لیا۔ چک 120 نو ایل میں عبد الرحمن کی دوکان سے لاکھوں روپے کی نقدی، فریزر چک 93 بارہ ایل میں محمد جمیل دوکاندار اور اسکی بیوی سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




