کمشنر سرگودھا کا تھیلیسیمیا ، ہیموفیلیا بلڈ سنٹر کا دورہ

سرگودھا(بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے سلانوالی روڈ پر واقع ہلالِ احمر ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا بلڈ سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ایلیزا (ELISA) مشین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا کو بلڈ سنٹر میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، خون کی اسکریننگ کے عمل اور علاج معالجے کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ نئی ایلیزا مشین کی تنصیب سے خون کی جدید اور مؤثر اسکریننگ ممکن ہو سکے گی جس سے مریضوں کو محفوظ خون کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے بلڈ سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور وہاں زیر علاج بچوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور حکومت پنجاب ان کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید طبی مشینری کی فراہمی سے تشخیص اور علاج کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ مریضوں کو بروقت اور محفوظ طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں