لاہور(بیورو چیف) پنجاب حکومت کا عیدالاضحی پر صوبے بھر میں 4روزہ عام تعطیلات کا اعلان’ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب بھر میں 26مئی سے 29مئی تک عام تعطیل ہو گی، سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور عید کی تیاریاں مکمل کرنے کے لئے تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت عیدالاضحی کیلئے روزہ تعطیلات کا اعلان کر چکی تھی تاہم پنجاب حکومت نے ایک اضافی چھٹی دیتے ہوئے تعطیلات کو چار روز تک بڑھا دیا ہے۔




