ارض مقدس میں عازمین حج کی تعداد15لاکھ سے بڑھ گئی

اسلام آباد (بیوروچیف)سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی۔مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں دیگر ممالک سے حج کیلئے آنے والوں کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 30 فیصد عا زمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے پہنچے ہیں جبکہ عازمین کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں