موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصادم،نوجوان جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) گدھا گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا،گدھا گاڑی پر سوار نوجوان زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کی حدود چک نمبر 77 گ ب اڈا کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے جا ٹکرائی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شخص اختر رسول ساکن چک سراج 168 گ ب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ حادثہ میں گدھا گاڑی پر سوار 28 سالہ نوجوان علی رضا ساکن 239 گ ب کنہوار زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے نوجوان کو طبی امداد فراہم کی اور جان بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو پولیس تھانہ ستیانہ کے سپرد کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں