فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی بڑی کارروائی: انسانی اسمگلنگ اور فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سکندر حیات گرفتار’ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری (PO)ملزم سکندر حیات کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق، ملزم سکندر حیات کے خلاف سال2024میں مقدمہ نمبر C/31/2024 زیرِ دفعات 17/22 EO 1979 اور 3/4 PSMA 2018 درج کیا گیا تھا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر چنیوٹ کے رہائشی محمد شہباز کے بھائی کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کروا کر بیرونِ ملک (عراق) بھیجنے کا جھانسہ دیا اور اس مد میں 5 لاکھ روپے کی خطیر رقم بٹوری ملزم اور اس کے نیٹ ورک نے متاثرہ شہری کو غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کروا کر ایران اور پھر وہاں سے عراق پہنچایا، جہاں اسے عراقی پولیس نے دھر لیا اور وہ 3ماہ تک جیل میں قید رہا، جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کر کے پاکستان واپس بھیجا گیاملزم سکندر حیات گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا اور اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔




