پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت6ارب ڈالرز سے بڑھ گئی

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عالمی سطح پر فعال روابط کو فروغ دے رہا ہے جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت گزشتہ سال 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔جاری بیان میں برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات میں استحکام، معاشی اوراسٹریٹجک تعاون کے نئے دورکا آغاز ہوچکا ہے، پاکستان سفارتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عالمی سطح پر فعال روابط کو فروغ دے رہا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی قومی سلامی کے مشیر جوناتھن پاول کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں