18سال سے مفرور اقدام قتل کا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ غازی رضوان جاوید نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 18 سال سے مفرور اقدام قتل کا ملزم باسط کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 23جولائی 2008ء کو تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ خالد آباد میں مسلح ملزمان باسط وغیرہ نے کیبل کاروبار کے تنازعہ پر مخالف شاہد بشیر کو فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم پولیس نے 18سال سے مفرور ملزم باسط کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں