60 سالہ شخص کی نعش برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ صدر کی حدود نہر برنالہ برانچ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوئی کہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 144 گ ب کے قریب برنالہ برانچ نہر میں لاش تیر رہی ہے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر شناخت کیلئے اعلانات کروائے مگر تاحال لاش کی شناخت نہ ہو سکی ہے ریسکیو ٹیم نے لاش کو پولیس تھانہ صدر کے حوالہ کر دیا ہے پولیس نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں